Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سارہ قتل کیس: شاہنواز اور ایاز امیر مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے شاہنواز کا 3 روزہ اور صحافی ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا
شائع 26 ستمبر 2022 03:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کو مزید 3روزہ اور سینئر صحافی ایاز امیر کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

سینئرسول جج عامرعزیز نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی، ملزم شاہنواز امیراور ان کے والد ایازامیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے مزید ریمارنڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی برآمدگی اور بینک اکاؤنٹ سے نکالی جانے والی رقم برآمد کرنا ہے، 7 یوم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

جج نے ایاز امیرکا کیس سے تعلق پوچھا تو تفتیشی نے بتایاکہ ملزم ایاز امیر کو مقتولہ کے چاچا اور چچی نے نامزد کیا ہے۔

ایازامیر نےعدالت کو بتایاکہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوا،واقعہ سے متعلق معلوم ہوا تو پولیس کو فوری اطلاع دی، آئی جی اسلام آباد کو کال کی لیکن بات نہیں ہوسکی ،ایس پی رورل کو فوری موقع پر پہنچنے کا کہا۔

ایازامیر نے بتایاکہ میں نے ملزم کی والدہ کو فون پرکہا تھاکہ شاہنواز کو جانے نہیں دینا، ملازم گھرمیں ہے تو اس کو رسیوں سے باندھ دو، پورے مقدمہ میں میرا ذکرنہیں ہے، پولیس نے دفعہ 109 میں رکھا ہوا ہے، ایک روزہ ریمانڈ میں پولیس نے کچھ بھی نہیں پوچھا، موبائل فون پولیس قبضے میں ہے ۔

عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز کا 3روزہ جبکہ ایازمیرکا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Ayaz Amir

Ayaz Amir Son

Shahnawaz Amir

Sara Shahnawaz

islamabad local court

senior journalist