Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے، شیخ رشید

مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2022 02:35pm
پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے  پہلے ہوجائے گا، شیخ رشید
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا، شیخ رشید فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم آف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی ،گیس اور آٹےکا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کرسکے۔

سابق وزیرداخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آڈیو وڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اُس کی بھینٹ چڑ گئے، اتفاق فاؤنڈری کا اکاؤنٹیٹ آ رہا ہے ،کوئی اکانومیسٹ نہیں ،ڈان لیکس 2 بھی نکام ہو گئی ۔

انہوں نےمزید کہا کہ مریم نشانہ ہے، شہباز کو بچانا ہے، الٹی گنتی شروع ہو گئی، اکتوبر کا انتظار کریں، آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے۔

PDM

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League