Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہوگئے

12 خواتین سمیت 8 بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں
شائع 26 ستمبر 2022 09:28am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں اتوار کے روز ہندو یاتریوں سے بھری کشتی ڈوبنے سے25 افراد ہلاک اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق شمالی پنچ گڑھ کے ضلعی منتظم احرار الاسلام کا کہنا تھا کہ جہاں واقعہ پیش آیا وہاں سے اب تک12 خواتین سمیت 8 بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ یاتریوں کے لیے ریسکیوآپریشن جارہا ہے، مزید کہا کہ کشتی میں سوار افراد مذہبی تہوارکے موقع پرمندرجارہے تھے۔

ضلعی منتظم نے کہا کہ انہیں لاپتہ افراد کی درست تعداد کا علم نہیں ہے تاہم مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر 70 سے زائد افراد سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تقریباً 20 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ کچھ مسافر تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

Bangladesh

death casualties

hindu community