Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کردیا

گزشتہ روز لیک ہونے والی ایک آڈیو میں مریم نواز کو مفتاح اسماعیل کے حوالے سے شکوے کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
شائع 25 ستمبر 2022 08:53pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کردیا۔

مفتاح اسماعیل نے لندن میں جاری مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لیک ہونے والی ایک آڈیو میں مریم نواز کو مفتاح اسماعیل کے حوالے سے شکوے کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا مفتاح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آرہی ہیں۔

مریم نے کہا کہ مفتاح ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اُڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں، مریم نواز بولیں ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انہیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن مفتاح انکل اسے یہ بھی پتا نہیں کہ جو یہ کر رہا ہے اس کے کیا اثرات ہوں گے، یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آجائیں۔

دوسری جانب اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کردیا۔

اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس لوٹیں گے اور منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Maryam Nawaz

resignation

Miftah Ismail

audio leak

PM Shehbaz Sharif