Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی ہدایت پر اسحاق ڈار منگل کو پاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچنے پر اسی روز حلف اٹھائیں گے
شائع 25 ستمبر 2022 07:54pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔

سلمان شہباز کے فلیٹ پر ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔

ملاقات میں ہونے والے فیصلوں میں سے ایک کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر اسحاق ڈار منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔

اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور منگل کے روز حلف اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو لانا نہ لانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اطلاع دی تھی کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ حکومتی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

london

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif