Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد خان کو اہم عہدہ مل گیا

عمران خان نے ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی...
شائع 25 ستمبر 2022 05:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی کے بانی رکن اور ماہرِ قانون حامد خان کو اس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ دس رکنی ایڈوائزری کونسل میں ارشد داد، خالد مسعود، جمال انصاری، رؤف حسن، نجیب ہارون، سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری شامل ہیں۔

یہ ایڈوائزری کونسل اہم قومی معاملات پر پارٹی چیئرمین کو اپنی آراء اور سفارشات پیش کرے گی۔

pti

Hamid Khan

Advisory Council