Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارشوں و سیلاب سے کاشتکاروں کو 364 ارب کا نقصان ہوا: محکمہ زراعت سندھ

سیلاب سے 9 سے زائد فصلیں مکمل طورپر تباہ ہوئی ہیں۔
شائع 25 ستمبر 2022 02:48pm
فوٹو(اے ایف پی)
فوٹو(اے ایف پی)

کراچی: محکمہ زراعت سندھ نے بارشوں و سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی۔

سندھ میں بارشوں و سیلاب کے باعث کئی فصلیں تباہ ہوگئیں کاشتکاروں کو 364 ارب روپے کا نقصان ہوا، 205 ارب کی کپاس، 8 ارب 34 کروڑ کی کھجی کی فصل تباہ ہوگئی۔

محکمہ زراعت سندھ کے مطابق سندھ میں آنے سیلاب سے جہاں دیگر املاک کو نقصان پہنچا وہیں کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں، جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو 364 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ زراعت نے 66 ارب کی سمری وزیراعلیٰ بھیج دی ہے، جس کیلئے 33 ارب مرکزی اور 33 ارب صوبائی حکومت سے طلب کرلئے گئے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے ربیع فصل کیلئے کاشتکاروں کو بیج اور کھاد بھی مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے- بارش سے کئی ایکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، 34 لاکھ 10 ہزار ایکڑ پرکھڑی خریف کی فصلیں تباہ وچکی ہے۔

سندھ میں سیلاب سے 9 سے زائد فصلیں مکمل طورپر تباہ ہوئی ہیں۔۔ 205 ارب کی کپاس،8 ارب 34 کروڑ کی کھجی ،، 17 ارب 97 کروڑ گنے، 5 ارب 45 کروڑ چاول کی فصل پانی میں بہ گئیں۔

جبکہ 3 ارب 97 کروڑ کی سبزیاں، 11 ارب 75 کروڑ ٹماٹر اور سوا 15 ارب کی مرچوں کی فصل بھی سیلاب کی نذر ہوچکی ہے۔

پاکستان

Agriculture

Sindh floods

Crops