Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف کی لیک آڈیو کا معاملہ انتہائی حساس اور تشویشناک ہے، عمر سرفراز چیمہ

امپورٹڈ ٹولے کے دن گنے جاچکے، قوم دھکے دے کر ان کو اقتدار سے بے دخل کرے گی
شائع 25 ستمبر 2022 11:54am
شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے، عمر سرفراز چیمہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے، عمر سرفراز چیمہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں، قوم دھکے دے کر ان کو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔

عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی لیک آڈیو کا معاملہ انتہائی حساس اور تشویشناک ہے، شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے، سیاچن کا محاذ، مبئی حملوں، ڈان لیکس سمیت کئی مواقع پر ن لیگی رہنما دشمن کے ہمنوا بنے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کاروباری مراسم رکھنے والے شریف خاندان کی حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے، امپورٹڈ ٹولے کے اب دن گنے جاچکے ہیں ،قوم دھکے دے کر ان کو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔

lahore

audio leak

PM Shehbaz Sharif

ٰIndia

Information Adviser to Government of Punjab

umer sarfraz cheema