Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا

صارفین کمنٹ میں ڈِس لائک بٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے
شائع 24 ستمبر 2022 11:53pm

مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت ٹک ٹاک صارفین اب تبصروں پر ڈِس لائک بٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک کے مطابق صرف ڈِس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈِس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈِس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔

تاہم کسی تبصرے کو موصول ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈِس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ٹِک ٹاک کا کہنا ہے کہ ڈِس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔

تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔

TikTok