Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کی وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپسی متوقع، منگل کو وزیر خزانہ کا عہدہ سمبھالیں گے

بیٹھک میں عمران خان کے لانگ مارچ، آرمی چیف کی تعیناتی سمیت پنجاب میں تبدیلی زیر بحث ہے
شائع 24 ستمبر 2022 10:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سینئر رہنما ن لیگ اسحاق ڈار کی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) کی لندن میں نا معلوم مقام پر ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین جاری ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود ہیں جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ منگل کو سینیٹ رکنیت کا حلف لینے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سمبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹھک میں عمران خان کے لانگ مارچ، آرمی چیف کی تعیناتی سمیت موجودہ ملکی معاشی صورتحال اور پنجاب میں تبدیلی زیر بحث ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ حکومتی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

london

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

COAS

pti long march

Pakistan's Economy