Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر کی ٹیکس فری گاڑیوں کی درآمد سے متعلق خبروں کی تردید

عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام، ایف بی آر کی ڈیوٹی اور ٹیکسز فری چھ ہزار سی سی گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید ۔۔۔
شائع 24 ستمبر 2022 09:23pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اعلیٰ فوجی افسروں کو ریٹائرمنٹ پر چھ ہزار سی سی گاڑی درآمد کرنے کی مشروط اجازت سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں ڈیوٹی اور ٹیکس فری گاڑیوں کی درآمد سے متعلق خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ بغیر ڈیوٹی و ٹیکس کے گاڑیاں منگوانے کیلئے کوئی ایس آر او جاری نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دی تھی، منظوری کے باجود تاحال اس فیصلے پر کوئی ایس آر او یا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے عروج کے وقت ایسی تجویز ضرور سامنے آئی، لیفٹیننٹ جنرل مشتاق شہید اور پریڈ لین حملے کے بعد تجویز ضرور زیر غور آئی، پہلی دفعہ دو ہزار پندرہ میں تجویز زیر غور آئی تھی، لیکن اس میں چھ ہزار سی سی گاڑیوں کا ذکر نہیں تھا۔

بلٹ پروف گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے مطابق بلٹ پروف گاڑی چھ ہزار سی سی کی تیار ہوتی ہے، سروسز چیف اور آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کیلئے گاڑیوں کی تجویز زیر غور رہی، تاہم تمام معاملات تجویز کی حد تک محدود رہے، ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ کسی بھی ریٹائرڈ جنرل نے اس تجویز کے تحت کوئی گاڑی درآمد نہیں کی۔

FBR

Bullet proof vehicles

6000cc vehicles import