Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریانکا اور ملالہ کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں دونوں کی ملاقات ہوئی تھی
شائع 24 ستمبر 2022 08:04pm

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ملالہ یوسف زئی کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے شوہر گلوکار نک جونس، بیٹی اور کچھ دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ کھانا کھایا جن میں ان کی منیجر انجولا اچاریہ، سریتا چوہدری، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام شامل ہیں۔

اس ریسٹورنٹ میں ملالہ یوسفزئی اور پریانکا چوپڑا کی ایک ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد پریانکا چوپڑا، ملالہ یوسفزئی اور امریکی شاعر امانڈا گورمین کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جس کے بعد میزبان متھیرا نے ملالہ کی تصاویر کو اسٹوری پر لگاتے ہوئے تنقید کی تھی کہ انھیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت ملالہ نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کررہی ہیں۔

Malala Yousufzai

Prinyanka Chopra