Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس سے گندم در آمد کرنے میں کوئی حرج نہیں، وزیراعظم کا امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو

امید ہےافغانستان کی نگراں حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے گی
شائع 24 ستمبر 2022 07:15pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیرزاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ روس سے گندم در آمد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ قانونی رکاوٹیں ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویوی دیتے ہوئے شہباز شیرف نے کہا کہ موسمی تغریات کی وجہ سے پاکستان سیلابی صورتحال کا شکار ہے، سیلابی صورتحال میں عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی معاوت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بیٹھ کر بات کرکے امن قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت اور پاکستان کو عوامی بھلائی پر اپنے وسائل خرچ کرنے چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، دنیا کو افغانستان کے عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے اور امید ہےافغانستان کی نگراں حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے گی۔

russia

afghanistan

Shehbaz Sharif

Indian occupied Kashmir

Wheat

Newyork