Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح میڈیکل یونیورسٹی ہراسگی واقعہ: ’استاد معطل، انکوائری شروع‘

انکوائری کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا، رجسٹرار
شائع 24 ستمبر 2022 04:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی طالبات کی جانب سے ہراساں کرنے والے ٹیچر کے خلاف احتجاج پر یونیورسٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

جناح یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کل بروز جمعہ ہراسگی کا ایک واقعہ رپورٹ کیا گیا۔

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کے مطابق فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ استاد کو معطل کر دیا گیا ہے اور شکایت کو اسی وقت ہراسمینٹ اور ڈسپلنری کمیٹی میں درج کرکے انکوائری شروع کر دی گئی۔

رجسٹرار کے مطابق اس انکوائری کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”جے ایس ایم یو“ میں ہراسگی کے خلاف مکمل پالیسی موجود ہے جو کہ ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر ذمہ داران کے ناموں کے ساتھ موجود ہے۔ یونیورسٹی میں ہراسگی کے معاملات کے ساتھ سنجیدگی اور سختی سے نمٹا جاتا ہے تاکہ طلبہ و طالبات خود کو محفوظ محسوس کریں۔

harassment

Jinnah Sindh Medical University