خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی
صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 110 ڈٰینگی مریض زیر علاج۔
خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284 افراد ڈینگی کا شکار بنے جس کیساتھ صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار 153 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے اب تک 6 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 110 ڈٰینگی مریض زیر علاج ہیں۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاورمیں سب سے زیادہ 169نئے ڈینگی کے کیسزرپورٹ ہوئے- مردان میں 58 اورمانسہرہ میں 22 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
KPK
dengue
Health Department
Mosquito
مقبول ترین
Comments are closed on this story.