Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل کا پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان

ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے
شائع 23 ستمبر 2022 10:43pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل نے تمام پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اسکالر شپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کروا دیے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے راستے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔

اپنے مشن ’اَن لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘میں گوگل نے اپنے اس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ اِس سال، اپنے مقامی پارٹنرز انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (آئی آر ایم) اور اگنائٹ کے ذریعے 15 ہزار اسکالر شپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے، جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ الفا بیٹا کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سنہ 2030ء تک، پاکستان میں 9.7 کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کر سکتیں ہیں۔ پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر نے گزشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حال ہی میں آئی سی ٹی سے تعلق رکھنے والی برآمدات میں 5 ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا خیال ہے کہ ”اس شعبے میں (ملک کی) سب سے بڑی برآمدی صنعت بننے کی گنجائش موجود ہے۔“ اس وقت پاکستان کی تقریباً 4.7 فیصد افراد ی قوت آئی سی ٹی کے شعبے میں کام کر رہی ہے جس میں سے 6فیصد یعنی کم و بیش 2 لاکھ کارکن خواتین ہیں۔

گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، فرحان قریشی نے کہا کہ ہمیں Grow with Google پروگرام کے ذیرنگیں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور Ignite کے ساتھ شراکت میں ہم 15,000 اسکالر شپس بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ سیکھنے والے کسی خرچ کے بغیر سرٹیفکیٹس حاصل کرسکیں۔

یہ کوشش گوگل کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت گوگل ملکی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ یہ سرٹیفکیشن پروگرام نئے مواقع فراہم کرے گا اور ڈیویلپرز، اسٹوڈنٹس، اساتذہ، روگار تلاش کرنے والوں اور کاروباری اداروں کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ نہایت تیزی سے ترقی کر سکیں۔

google

scholarships

Jobs