Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارعامر خان کی بیٹی نے اٹلی میں سائیکل ریس کے دوران منگنی کرلی

نوپور شیکھرے نےایرا کو پروپوز کیا اور انگوٹھی پہنائی
شائع 23 ستمبر 2022 10:31pm

بالی ووڈ اداکارعامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دوست فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی۔

ایرا خان اور نوپور شیکھرے کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے،اٹلی میں ایک ٹورنامنٹ میں ایرا کے دیرنیہ ساتھی نوپور نے انہیں پروپوز کیا اور منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرا خان نے سائیکلنگ مقابلے کے دوران نوپور شیکھرے سے منگنی کی۔ فٹنس ٹرینر نے انہیں سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی اور محبت کا اظہار کیا۔

نوپور شیکھرے نے انگوٹھی پہنانے کے بعد مائیک پر پوچھا: ’کیا تم مجھ سے شادی کروں گی؟‘ اس پر ایرا خان نے ’ہاں‘ میں جواب دیا۔

اس خوشگوار لمحے کی ویڈیو ایرا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ دونوں کی دوستی 2020 میں ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔

اس ویڈیو پر شوبز ستاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے ایرا اور نوپور کو مبارکباد دی۔

Aamir Khan

Ira Khan

Nupur Shikhare