Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمائمہ ملک کی پوسٹ پر عمران ہاشمی بھی بول پڑے

فلم میں اداکارہ ’دارو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں
شائع 23 ستمبر 2022 09:26pm

بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پوسٹر میں حمیمہ ملک کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ حمیمہ ملک نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں انہیں ایک نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، فلم میں اداکارہ ’دارو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

پوسٹ پر پاکستانی اداکاروں سمیت مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا، ایسے میں بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے بھی تبصرہ کیا ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فلم میں حمیمہ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ وہ فلم میں حمیمہ کی بہترین اداکاری دیکھنے کے منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ 2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں عمران ہاشمی اور حمیمہ ملک نے ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

اس پوسٹ پر بھارتی اداکار سنجے کپور نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت عمدہ پوسٹر ہے ،فلم کو دیکھنے کا انتظار رہے گا ۔

مولا جٹ کا پوسٹر شیئر کرنے پر ہریتھک نے ماہرہ کو کیا کہا؟

اس سے قبل ماہرہ خان نے فلم مولا جٹ میں اپنے کردار کا پوسٹر جاری کیا تھا، اس پوسٹ پر جہاں فنکاروں نے تعریف کی وہاں بالی ووڈ کے سپراسٹار ہرتیک روشن بھی ماہرہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ پائے۔

واضح رہے کہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ بلال لاشاری کی ہدایت میں بن رہی ہے جوکہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

The Legend of Maula Jatt

Humaima Malick

imran hashmi