Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو فوری امداد فراہم کرے: وزیر خارجہ

پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے۔ بلاول
شائع 23 ستمبر 2022 09:24pm
نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کر رہے ہیں (اسکرین گریب: ریڈیو پاکستان ویب)
نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کر رہے ہیں (اسکرین گریب: ریڈیو پاکستان ویب)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متاثرہ ممالک کو فوری اور مناسب امداد فراہم کرے۔

نیویارک میں جی 77 اور چین کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ سے بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی گرین ہاؤس کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، اس کے باوجود اب یہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے،ایک ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، سیلاب سے 3 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 60 لاکھ بالکل بے سہارا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 17 لاکھ گھر، 12 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، 350 پل اور 50 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، مجموعی نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 50 سے زائد ترقی پذیر ممالک کے لیے فوری انسانی، اقتصادی اور مالی امداد کو متحرک کرنے پر زور دیا جو معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔

تاہم، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے 500 بلین ڈالر کے ”ایس ڈی جی“ کی تجویز کا خیرمقدم کیا تاکہ وہ ممالک جو انتہائی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اپنی معیشتوں اور ترقی کے مقاصد کو بحال کر سکیں۔

New York

Bilawal Bhutto Zardari

Floods in Pakistan

G77