Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
شائع 23 ستمبر 2022 08:17pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی میں ایف آئی اے کرائم سرکل نے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسکیم 33 سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم اپنی رہائش گاہ سے ہنڈی حوالہ، منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا جس کے قبضے سے 14000 برطانوی پاونڈ، 17000 امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو 26 ماہ قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے سال 2021 میں شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ملزم احسن خلیق کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان جمع کروا دیا گیا۔

FIA

karachi

Hawala Hundi