Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کا رہائی کے بعد پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا

دوران حراست مجھے بد ترین ریاستی جبر و تشدد کا نشانہ بنایا گیا
شائع 23 ستمبر 2022 05:07pm
روایتی انداز میں مخالفین کو جواب دوں گا۔ فوٹو — فائل
روایتی انداز میں مخالفین کو جواب دوں گا۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کا جیل سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ دوران حراست مجھے بد ترین ریاستی جبر و تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو اللہ ہدایت دیں اور اگر کسی جماعت کے کارکن کے ساتھ ایسا ہوا تو اس تشدد کے خلاف خود باہر نکلوں گا۔

شہباز گل نے کہا کہ ریاستی جبر کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا جب کہ دوبارہ اپنے روایتی انداز میں مخالفین کو جواب دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں، ہم پیدائشی طور پر محب وطن ہیں، امریکا میں پر آسائش زندگی پاکستان کی محبت کے لئے چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا تھا اور اب بھی کھڑا رہوں گا جب کہ عوام عمران خان کی ایک کال پر باہر نکلیں گے۔

pti

arrest

imran khan

ٹویٹر

shahbaz gill