Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امپورٹڈ ٹولہ نواز شریف کو بچانے کیلئے میدان میں آچکا ہے: عمر سرفراز چیمہ

ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
شائع 23 ستمبر 2022 02:37pm
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو:ٹوئٹر)
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو:ٹوئٹر)

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ نیب کے پر کاٹنے کے بعد نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کیلئے میدان میں آچکا ہے، عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے ریلیف کی درخواستیں کرپٹ نواز شریف ٹولے کو بچانے کی کڑی ہیں، پی ڈی ایم ٹولہ صرف اپنی اربوں کی چوری سے بچنے کیلئے اقتدار میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹولہ محلاتی سازشیں کرکے ملکی آئین اور قانون کیساتھ کھلواڑ کررہا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے نیب میں من مانی ترامیم کیں، قوم پی ڈی ایم ٹولے اور انکے ہمنواؤں کی چوری، بدمعاشی اور لوٹ مار دیکھ رہی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ شہباز زرداری حکومت جتنے مرضی قانون بدل لے ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

pti

Punjab Govt

Umar Sarfraz Cheema