Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے دنیامیں آنے سے پہلے ہی سبزیاں کھانے پر منہ بسُور لیتے ہیں

سبزیوں کا ذائقہ پسند نہ آنےکی شروعات ماں کے پیٹ سے ہی ہوجاتی ہیں، نئی تحقیق
شائع 23 ستمبر 2022 11:14am
تصویر بشکریہ  آئی ٹی وی ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ آئی ٹی وی ڈاٹ کام

بچوں کوسبزیاں کھلانے پرآمادہ کرناماؤں کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن بچّے بھی کیا کریں کہ سبزیوں کا ذائقہ پسند نہ آنےکی شروعات ان کے اس دنیا میں آنے سے قبل ہی ہوچکی ہوتی ہیں۔

ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کے کھانے پینے کی عادات بڑی حد تک ان کے ہونے والے بچوں پراثراندازہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ رحم میں پلنے والے بچے ماں کی جانب سے کھائی جانی والی غذا پربھرپورردعمل ظاہرکرتے ہیں، ہری بھری سبزیاں انہیں خصوصاً پسند نہیں آتیں جبکہ گاجرکا ذائقہ خوب بھاتا ہے اور ان کے چہرے کے تاثرات مختلف ذائقوں کے لیے ان کی پسند ناپسند کو واضح کرتے ہیں ۔

اس مقصد کے لیے انگلینڈکے شمال مشرق میں مقیم 32 سے 36 ہفتوں تک کی حاملہ خواتین کے جنین (fetus) کاجائزہ لیا گیا، 100 حاملہ خواتین کے فورڈی الٹراساؤنڈ اسکین سے معلوم کیا گیا کہ ان خواتین کے کھائے گئے کھانوں کا ذائقہ محسوس کرنے کے بعد رحم میں موجود بچے کیسا ردعمل دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہراسکین سے 20 منٹ پہلے 400 ملی گرام گاجریا سبزگوبھی کے پاؤڈرکا کیپسول دیا گیا اوراس سے ایک گھنٹہ قبل تک انہیں کچھ اور کھانے سے منع کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ بچوں نے گاجرکے ذائقے کو پسندیدگی بخشی جنہیں الٹراساؤنڈ میں خوب مُسکراتے ہوئے دیکھا گیا اور سبزگوبھی (Kale ) والی ماؤں کے بچوں نے سب سے زیادہ منہ بسورے۔ رحم میں امینیٹک فلوئڈ (سیال مادہ) ذائقے کا احساس پیدا کرتا ہے۔

تحقیق میں ایک اورنقطہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دوران حمل ماؤں کی جانب سے کھائی جانےوالی خوراک بچوں کے دنیامیں آنے کے بعد ان کی ترجیحات کو قائم رکھنے میں مدد دے سکتی ہے اور جب مائیں بچوں کو دودھ چھڑواکرٹھوس غذا پرلائیں تو وہ انہیں اتنا تنگ نہیں کریں گے

تحقیق کی قیادت کرنے والی بیزا یوستن کے مطابق گاجراورسبزگوبھی کے ذائقوں پربچوں کا ردعمل دیکھنا ایک حیرت انگیزعمل تھا۔

شریک تحقیق کاراورریسرچ لیب فیٹلاینڈ نیونیٹل کی سربراہ پروفیسرناجاریسلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین ریسرچ مطالعہ قبل از پیدائش بچوں کی صلاحیتوں کے ابتدائی شواہد سمجھنے کیلئےاہمیت کی حامل ہوسکتی ہے کہ کیسے وہ ماؤں کے ذریعے کھائی جانے والی غذا کے مختلف ذائقوں اور بومیں فرق محسوس کرسکتے ہیں۔

New Born Baby

Carrots

kale

baby make cry faces

baby in the womb

fetus