Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولا جٹ کا پوسٹر شیئر کرنے پر ہریتھک نے ماہرہ کو کیا کہا؟

فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' : ماہرہ اور حمائمہ کے پوسٹرز کی دھوم
شائع 22 ستمبر 2022 11:18pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کا پوسٹر جاری کیا جس پر بالی ووڈ سپر سٹار ہریتھیک روشن نے بھی تبصرہ کیا ۔

ماہرہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم مولا جٹ کا پوسٹر جاری کیا جس میں ماہرہ خان کو نئےروپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ پر پاکستانی اداکاراؤں سوہائے آبڑو، کبری خان ، عمران عباس اور ایچ ایس وائے سمیت معروف شخصیات نے تبصرہ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ماہرہ کی اس پوسٹ پر جہاں فنکاروں نے تعریف کی وہاں بالی ووڈ کے سپراسٹار ہرتیک روشن بھی ماہرہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ پائے۔

بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت پیارا ہے۔

دوسری جانب میں فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حمائمہ ملک کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ بلال لاشاری کی ہدایت میں بن رہی ہے جوکہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

mahira khan

Hrithik Roshan

The Legend of Maula Jatt

Humaima Malick