Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں، قانون شکنی کی تو سب سے نمٹا جائےگا: خرم دستگیر

عمران کے ساتھ عدالت کی جانب سے خصوصی رویہ رکھا جا رہا ہے
شائع 22 ستمبر 2022 10:05pm
Chief Justice ka parliament main wapsi ka mashwara, Kiya PTI wapis aye gi ?| Faisla Aap Ka

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں آنے کی پہلے بھی اجازت نہیں تھی، اگر اب آئے تو سب سے نمٹا جائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں، قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے، 25 مئی کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تاہم عمران کے ساتھ عدالت کی جانب سے خصوصی رویہ رکھا جا رہا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہر شہری پر قانون کا اطلاق برابر کی بنیاد پر ہوتا ہے مگر عمران خان کو عدالت نے وہ رعایت دی جو کسی کو نہیں دی، ان کی طرح نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ریڈ زون میں نہیں آنے دیں گے، پہلے بھی ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں تھی اور اگر اب قانون شکنی کی گئی تو ان سے نمٹا جائے گا۔

اس موقع پر رہنما تحریک انصاف احمد اویس کا کہنا تھا کہ عمران خان خاتون جج کے پاس جا کر وضاحت کے لئے تیار ہیں، انہوں نے ریڈ لائن کراس کرنے کا بھی تسلیم کیا ہے جس پر عدالت نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

IHC

اسلام آباد

imran khan

Contempt of Court

pti long march

Khurram Dastgir Khan