Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘اب تیاری کے ساتھ آئیں گے، رانا ثنا تمہیں چُھپنے کی جگہ نہیں ملے گی’

ہفتے کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، آپ نے گھر گھر جا کر حقیقی آزادی کا پیغام دینا ہے
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2022 12:07am
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
“Call kab deni hai ye sirf main janta hon”| Imran Khan Addressing PTI Workers Convention | Aaj News

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ حکومت ہمیں حقیقی آزادی آسانی سے نہیں دیں گے اسی لئے ہم تیاری سے اسلام آباد آئیں گے۔

ایک تقریب میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی، اس کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے، نظام پر قابض لوگ کھرب پتی بن گئے، یہ ہمیں آسانی سے حقیقی آزادی نہیں دیں گے، لہٰذا ہمیں وپری تیاری سے دارالحکومت آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والا، جھکنے والا شرک کرتا ہے، میں نے اپنے لوگوں کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دینا، اسی لئے میں سب سے پہلے آزاد فارن پالیسی چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، ہم پر 400 ڈرون حملے کیے گئے کیونکہ اس وقت کے حکمرانوں نے اپنے ہی ملک پر ڈرون حملوں کی اجازت دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے، ہم پُرامن طور پر اسلام آباد آ رہے تھے مگر تم نے ہم پر ظلم کیا، اسی لئے اب ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔

سابق وزیراعظؐ نے کہا کہ ہفتے کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، آپ نے گھر گھر جا کر حقیقی آزادی کا پیغام دینا ہے اور اسی روز کے بعد میں فائنل کال دینے کا فیصلہ کروں گا۔

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

pti long march