Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بیماری پھیلانے والے مچھر کن لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

مچھروں کے کچھ مخصوص لوگوں کی جانب راغب ہونے کی وجہ کیا ہے؟
شائع 22 ستمبر 2022 06:13pm
تصاویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصاویر بزریعہ گیٹی امیجز

اکثر آپ نے دیکھا یا سنا ہوگا کہ کچھ مخصوص لوگ ہوتے ہیں جن کا پیچھا مچھر کبھی نہیں چھوڑتے، کہا جاتا ہے کہ ایسے لوگوں کا خون میٹھا ہوتا ہے، لیکن اس میں کتنی صداقت ہے اور مچھروں کے کچھ مخصوص لوگوں کی جانب راغب ہونے کی وجہ کیا ہے؟

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میان بتایا گیا ہے کہ انسانی جلد سے آنے والی خوشبو زیکا، ڈینگی اور زرد بخار جیسی بیماریاں پھیلانے والے مچھروں کو مخصوص شکار کی طرف راغب کرتی ہے۔

جلد سے اٹھنے والی یہ خاص خوشبو کاربن ڈائی آکسائیڈ،کیٹوگلوٹیرک ٹو، لیکٹک ایسڈز اور دیگر دیگر کیمیکلس کا مرکب ہوتی ہے۔

یہ کیمیائی مرکب مادہ ایڈیس ایجپٹی، خاص طور پر زیکا، چکن گنیا، ڈینگی، اور زرد بخار کے وائرسوں والے مچھروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ مذکورہ مچھر کی قسم سب سے پہلے افریقہ میں دریافت ہوئی تھی۔ لیکن اس کے بعد یہ امریکہ سمیت کئی ٹراپیکل ممالک میں پھیل چکی ہے۔

مچھر اپنے شکار کو تلاش کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ، بینائی، درجہ حرارت اور نمی جیسے متعدد اشارے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم حالیہ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ کاٹنے کی جگہ کے تعین کے لیے جلد کی خوشبو بہت زیادہ اہم ہے۔

تحقیقی ٹیم پُرامید ہے کہ ان کی دریافت بیماری والے مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے، پکڑنے اور ممکنہ طور پر مارنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

dengue virus

weird

Mosquitoes

Skin Smell

Zika Virus

Malaria

Yellow Fever