آرمی چیف کی جاپانی سفیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی و باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی سمیر دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں جاپانیئ سفیر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی اور باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کے لئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے، ہم جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے، چاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
Comments are closed on this story.