Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے قانون کے احترام کیلئے عدالت سے معافی مانگی: شیخ رشید

عمران پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ خاتون جج سے معافی مانگ لوں گا۔
شائع 22 ستمبر 2022 04:59pm
Imran Khan apologized for respecting the law | Judiciary is our friend, not the enemy:Sheikh Rasheed

سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قانون کے احترام کے لئے عدالت سے معافی مانگی ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے معافی مانگنے کو غلط نہیں سمجھتا کیونکہ انہوں نے قانون کے احترام کے لئے معافی مانگی ہے اور وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ خاتون جج سے معافی مانگ لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ہماری دوست ہے، دشمن نہیں، البتہ ہمیں ملک کو نازک صورتحال سے نکالنا ہے، بڑے لیڈر کے بہت مشیر ہوتے ہیں جب کہ میں نے عمران خان کو معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا کوینکہ میں بھی ان کا مشیر ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے پاس آٹا نہیں مگر حکمران 7 اسٹار ہوٹلز میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے روپے کی قدر نہیں سنبھل رہی، انٹر بینک میں ڈالر 250 روپے کا ہونے جا رہا ہے۔

IHC

AAJ NEWS

اسلام آباد

Sheikh Rashid

imran khan

Contempt of Court