Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وقت سے پہلے چاندی، سفید اور سرمئی بالوں کی وجہ کیا ہے؟

ہم جو کھاتے ہیں، جو دیکھتے ہیں اس سے لے کر وراثت میں ملنے ولے جینز تک، بالوں کے جلد سفید ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔
شائع 22 ستمبر 2022 04:57pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

بالوں کی سفیدی کا تعلق صرف عمر سے نہیں، وقت سے پہلے سر پر چاندی پھیل جانے کے پیچھے کئی دیگر عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔

ہم جو کھاتے ہیں، جو دیکھتے ہیں اس سے لے کر وراثت میں ملنے ولے جینز تک، بالوں کے جلد سفید ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔

بال وقت سے پہلے سفید کیوں ہوتے ہیں؟

بالوں کے رنگ میں تبدیلی پگمنٹیشن میں بتدریج کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بالوں کی جڑوں میں میلانن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے اور بغیر روغن کے نئے بال اُگتے ہیں۔

بالوں کے سفید ہونے کی پانچ اہم وجوہات ہیں۔

جینز

بعض اوقات بالوں کا جلد سفید ہونا ہمارے والدین یا آباؤ اجداد سے وراثت میں ملتا ہے۔

پروٹین

بالوں کو بہت زیادہ غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، جو پروٹین سے حاصل ہوتی ہے۔ اگر ہماری غذا میں پروٹین سے بھرپور خوراک کم ہے تو یہ بالوں کے جلد سفید ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

تناؤ

لمبے عرصے تک تناؤ، پریشانیاں اور غم بھی بالوں کی سفیدی کا سبب بن سکتی ہیں۔

کافی، تلی ہوئی غذائیں

چائے، کافی، الکحل، ریفائنڈ میدہ اور چینی، سرخ گوشت، اور تلی ہوئی، مسالحے دار اور تیزابیت والی غذاؤں کا زیادہ استعمال غذائی اجزاء کو بالوں تک پہنچنے سے روکتا ہے، جو بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

معدنیات

معدنیات جیسے کاپر، سیلینیم، آئرن، کیلشیم اور وٹامنز جیسے B12 اور فولک ایسڈ کی کمی بھی بالوں کے جلد سفید ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

Hair Treatment

Grey Hairs

White Hairs

Causes