Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامعلوم افراد کا اینیمل شیلٹر پر دھاوا، متعدد کتوں پر تشدد

ملزمان نے کتوں کے پنجروں کے تالے توڑ کر انہیں اینٹیں ماریں، پھر کچھ کو رسی سے باندھ کر جبکہ بعض کو ذہر دیکر مار ڈالا۔
شائع 22 ستمبر 2022 04:05pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

نامعلوم افراد نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بے زبان جانوروں پر بہیمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔

لاہور میں نامعلوم افراد نے اینیمل شیلٹر پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد کتوں پر تشدد کیا اور بعض کو زہر دے کر مار ڈالا۔

متاثرہ خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانے میں جمع کروا دی۔

واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں قائم اینیمل شیلٹر پر پیش آیا، جہاں سکینہ نامی خاتون کے ہمراہ 12 نامعلوم افراد آوارہ کتوں کی پناہ گاہ کی دیوار توڑ کر داخل ہوئے۔

ملزمان نے کتوں کے پنجروں کے تالے توڑ کر انہیں اینٹیں ماریں، پھر کچھ کو رسی سے باندھ کر جبکہ بعض کو ذہر دیکر مار ڈالا۔

شیلٹر ہاوس کی منتظم شاہدہ تحسین کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ مرلے کے خالی پلاٹ میں آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

خاتون شاہدہ تحسین کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق اندراج مقدمہ کی درخواست تھانے میں جمع کروادی گئی ہے، لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔

lahore

Animal Shelter

Dogs