Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ پنجاب میں گورنر راج لگائے: میاں اسلم اقبال

ہم وفاق کو ایک خط لکھ رہے ہیں۔
شائع 22 ستمبر 2022 03:59pm

سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وفاق کو خط لکھ رہے ہیں کہ آئندہ کسی آفیسر کو پنجاب سے بلانے کے لئے ہم سے اجازت طلب کرے، پنجاب میں گورنر راج لگانے کے لئے اس حکومت میں اتنی طاقت نہیں۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے کچھ افسران اس سازش میں ملوث ہیں، جن کے بارے جلد پریس کانفرنس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی یہ پوزیشن نہیں کہ پنجاب میں گورنر راج لگا سکے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہم وفاق کو ایک خط لکھ رہے ہیں جس کے بعد وفاقی حکومت کسی بھی آفیسر کو ہماری مرضی کے بغیر واپس نہیں بلا سکے گی۔

Federal govt

Mian Aslam Iqbal

Governor Rule