Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید احمد کو اغواء اورقتل کی دھمکیاں

سابق وفاقی وزیر نے پولیس کوٹیلی فون نمبرزکی تفصیلات بھی فراہم کیں
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 07:22pm
تصویر: وکی پیڈیا
تصویر: وکی پیڈیا

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اغواء اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اپنے لیٹرہیڈ پرایس ایچ او تھانہ کوہسارکے نام لکھی جانے والی شکایت میں شیخ رشید کی جانب سےکہا گیا ہے کہ انہیں کئی روزسے فون پراغواء اورقتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں خود کودھمکی والی کالز کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹیلی فون نمبرزکی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

شیخ رشید نے پولیس کو مزید بتایا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایس ایچ کے نام مزید لکھا کہ، “ احتیاطاً آپ کو تحریرلکھ کر دے رہا ہوں تا کہ بوقت ضرورت کام آسکے۔“

اس ٹویٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں کئی صارفین نےچیئرمین پی ٹی آئی کےگزشتہ دنوں چارسدہ جلسے سے خطاب کا حوالہ دیا جس میں وہ پیغام دے رہے ہیں کہ ، “ جوڈراتا ہے اسے واپس ڈراؤ، یہ ہوتے کون ہیں آپ کو ڈرانے والے۔“

کئی صارفین نے لکھا کہ شیخ رشید ایسا کرنے والوں کو خود دھمکیاں دینے کے بجائے پولیس کو بتارہے ہیں۔

صارفین نے یہ نقطہ اعتراض بھی اٹھایا کہ راولپنڈی میں تھانہ نہیں تھاجو شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کو شکایت کی۔

اسلام آباد

Sheikh Rashid

FIR