Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم

عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا
شائع 22 ستمبر 2022 01:54pm
الیکشن کمیشن نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
الیکشن کمیشن نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے بے دریغ استعمال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال کے معاملے پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کی۔

عمران خان کی طرف سے کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسی معاملہ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا ہے، ایک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔

اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے ہیں،سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

pti

ECP

imran khan