Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید تنزلی

بھارت کے سوریا کمار یادیو نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
شائع 22 ستمبر 2022 11:19am
بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبرپرچلے گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبرپرچلے گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ٹیم کے آؤٹ آف فارم کپتان بابراعظم کی ٹی 20رینکنگ میں مزید ایک درجہ تنزلی ہوگئی، تیسرے سے چوتھے نمبرپرچلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی، بھارتی کھلاڑی 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے بازمحمد رضوان 825 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرزرینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ 10بولرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے البتہ حارث رؤف اپنی بہتر بولنگ کی بدولت 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

20ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں بابراعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ ایشیا کپ ٹی 20 میں بھی قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی۔

ICC

mohammad rizwan

Baber Azam

pak vs eng

t20 ranking

suryakumar yadav