Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی، 30 بلین ڈالر امداد کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

سیلاب کے باعث 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر اور 1500 سے زائد اموات ہوئیں
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 10:38am
موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کاتعاون ناگزیرہے، وزیر خارجہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کاتعاون ناگزیرہے، وزیر خارجہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی، پاکستان کوتقریبا 30بلین ڈالرامداد کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کاتعاون ناگزیرہے۔

وزیرخارجہ نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی، سیلاب کے باعث 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، اب تک 1500سے زائد اموات ہوئیں، موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کاتعاون ناگزیرہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کوتقریبا 30 بلین ڈالرامداد کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارت میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قابض ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ غیر قانونی اقدام اٹھایا، جموں و کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی اقوم متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے کشمیر میں مسلم اکژیت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کی اسلاموفوبیا پر پالیسی کی وجہ سے مسلمان وہاں غیر محفوظ ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتوں پر بھی ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں جیسا کے ان کے بانی رہنما چاہتے تھے، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔

foreign minister

Bilawal Bhutto Zardari

Interview

UN GENERAL ASSEMBLY

Floods in Pakistan