Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 وہیل مچھلیاں ہلاک

مقامی افراد نے ساحل پر پھنسی وہیل مچھلیوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی
شائع 22 ستمبر 2022 11:04am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آسٹریلیا سے متصل تسمانیہ نامی جزیرے پر پھنسی ہوئی تقریباً 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں، دیگر مچھلیوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

میڈیا کے مطابق بدھ کے روز تقریباً 230 وہیل مچھلیوں کی بڑی تعداد مغرب میں اوشین بیچ پر پھنس گئی۔

وائلڈ لائف سروس کے آپریشنز مینیجر برینڈن کلارک نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک دن پہلے ساحل پر پائی جانے والی تقریباً 230 وہیل مچھلیوں میں سے صرف 35 ابھی تک زندہ ہیں۔

 تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

فضا سے لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلیوں کی بڑی تعداد ساحل کی ریت پرسیاہ شے کی طرح چمک رہی ہیں۔

برینڈن کلارک جو مچھلیوں کی ہلاکت سے متعلق معاملے کی نگرانی کررہے ہیں ، کا کہنا ہے کہ “ہم نے ساحل سے تقریباً 35 زندہ بچ جانے والی مچھلیاں نکال لی ہیں اور ہماری پوری توجہ انہیں ٓ بچانے پر ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس مچھلیوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلیاں بھی یقینی طورپرسمندری حیات پراثرانداز ہو رہی ہیں۔

ساحل پروہیل مچھلیوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے مچھلیوں کو کمبل سے ڈھانپ دیا تھا اوران پر پانی بھر بھرکر ڈال رہے تھے تاکہ وہ زندہ رہیں کیونکہ سمندر سے ریت پر آنے کے بعد اتنی بڑی مچھلیوں کو واپس دھکیلنا فوری طور پرممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی قریبی ساحل سمندر پرتقریباً 500 وہیل مچھلیاں پھنسی تھیں جن میں سے300 ہلاک ہوگئیں تھیں جبکہ دیگر کو پانی میں واپس چھوڑدیا گیا تھا۔

Australia

Whales

Tasmania