بول لیا سب نے اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں ؟ آئمہ بیگ نے خاموشی توڑ دی
گزشتہ روز برطانوی ماڈل کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کو تنقید کا سامنا تھا تاہم اب گلوکارہ نے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر سارے الزامات کے حوالے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول لیا سب نے بغیر مکمل سچ جانے تضحیک کرلی یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے وہ بھی کرلیں اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں ؟
اگرچہ میں نے اس ساری صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ایک نہایت ہی احترام سے بیان دیا تھا لیکن کچھ لوگ خاموش رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ ان کے خاندانوں کے بارے میں بھی اور کتنی بری چیزیں سامنے آئیں گی۔ میں اب بھی اس احترام کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں جو میں نے ان لوگوں کو دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت اس ایک فرد اور خاندان کے لیے کیونکہ میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی۔
گلوکارہ نے کہا کہ میں ان لوگوں کا مذاق نہیں اڑا سکتی جو مر چکے ہیں جو لوگ اس شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں ان کے پاس اس معاملے کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ آپ کے علم میں آنے سے پہلے ہی حقیقت کو جانتے تھے اور مجھ پر بھروسہ کریں سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔
اس معاملے کو سیدھا دھونس اور لوگوں کو نشانہ بنانا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے دو دنوں میں میں سوچتی رہی کہ لوگ کیسے یقین کرسکتے ہیں یا کوئی بھی سمجھدار شخص کیسے ان انجان لوگوں کے الزامات پر یقین کرے گا جو صرف چند فالوورز کی تلاش میں ہوں۔
انہوں نے مداحوں سے “اچھے ڈاکٹر” کی سفارشات مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی ایسے شخص کو بھیجنا ہے جسے اس کی سخت ضرورت ہے۔ ساتھ تھوڑے سے پیسے بھی ورنہ اپکے ساتھ بھی وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی ڈاکٹر یا کچھ بھی نہیں ہوں لیکن میری بہن ضرور ہے تو میرے پاس حقائق ہیں جبکہ میں صرف آپ کی اپنی باجی لڑکی ہوں جو صرف اپنے گانے کے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنا جانتی ہے۔
ان پر الزامات لگانے والی برطانوی ماڈل کی پوسٹ کردہ ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر کچھ الفاظ بولے اور صرف آدھی ویڈیو پوسٹ کی۔
گزشتہ روز برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ویڈیو اور اسٹوریز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔
چند روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی گئی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔
فلمساز قیس احمد نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ طلولہ مائر کی جانب سے لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلولہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
قیس احمد کا ردعمل
فلمساز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ جب تک طلولہ ذہنی طور پر صحیح نہیں ہو وہ طلولہ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔ میرے ماضی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میرے خلاف سوشل میڈیا پر کچھ جعلی اسکرین شاٹس اور معلومات شیئر کر ہی ہے، میں یہ سب جانتا ہوں، یہ سب معلومات ٹھیک نہیں ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس سال کے آغاز میں بھی طلولہ نے میرے خلاف ایک ایسی ہی مہم چلائی تھی اور پیسوں کا مطالبہ کیا تھا، پریشر میں آ کر میں نے اس کے پیسوں کا مطالبہ پورا کر دیاتھا۔
قیس کا کہنا ہے کہ طلولہ کا خود کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، وہ اسی طرح لوگوں سے پیسے بٹور کر اپنی زندگی چلا رہی ہے، جب وہ میرے ساتھ تھی اس دوران بھی طلولہ پیسوں کے لیے کچھ بھی کیا کرتی تھی۔
برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے آئمہ بیگ پر الزامات کے بعد گزشتہ روز ان کا اکاونٹ معطل ہوگیا جس کے بعد ان کی ٹوئٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سسپینڈ کروادیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچانا چاہتی ہیں۔
Comments are closed on this story.