Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملات پر مشاورت ہورہی ہے، اسد قیصر

میں نے قومی اسمبلی توڑنے کی حمایت کی ہے اور سپریم کورٹ میں رویو پٹیشن دائر کی ہے، اسد قیصر
شائع 21 ستمبر 2022 09:32pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں نے قومی اسمبلی توڑنے کی حمایت کی ہے اور سپریم کورٹ میں رویو پٹیشن دائر کی ہے، یہ کورٹ کا اختیار نہیں کہ پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کرے۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں میزبان عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کو توڑنے کا سوچا جاسکتا ہے، صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل کے معاملات پر مشاورت ہورہی ہے، اس وقت اگر صوبائی اسمبلیاں توڑدی جاتی ہے تو ہمیں فائدہ ہوگا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں بالکل سمجھتا ہوں امریکی سازش ہوئی ہے، لیکن ہم بلکل نہیں چاہتے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہوں، ہم روس،ایران، ترکیہ اور چائنہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم متبادل کو بھی دیکھ رہے تھے اس لیے روس بھی گئے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیائی ممالک کی خواہش ہے کہ گوادر پورٹ کو استعمال کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں کا جو آئینی رول ہے وہ ادا کریں۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو جلد ہی انتخابات کروانا پڑیں گے۔

Asad Qaiser

Assembly Dissolve