Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق کیوں کہا؟

ملالہ نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا، متھیرا
شائع 21 ستمبر 2022 08:49pm

پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کو فنکاروں کیساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے۔

حال ہی میں ملالہ یوسفزئی نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔

ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو اسٹوری پر لگاتے ہوئے تنقید کی کہ انھیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت ملالہ نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کررہی ہیں۔

اختتام پر متھیرا نے لکھا یہ لڑکی بہت منافق ہے۔

Malala Yousufzai

Mathira