Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ابھینندن کے اسکواڈرن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

نمبر 51 اسکواڈرن یا "سوارڈ آرمز"بھارتی فضائیہ کے مشہور اسکواڈرن میں سے ایک ہے...
شائع 21 ستمبر 2022 07:19pm

بھارتی فضائیہ نے سری نگر میں تعینات اپنے مگ 21 اسکواڈرن “سوارڈ آرمز” کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ وہی اسکواڈرن ہے جس میں فروری 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں رسوا اور گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان شامل تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق “سورڈ آرمز” پرانے مگ 21 جنگی طیاروں کے چار اسکواڈرن میں سے ایک ہے۔

بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق نمبر 51 اسکواڈرن کو ستمبر کے آخر تک “منصوبہ کے مطابق” ریٹائر ہونا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مگ 21 کے باقی تین اسکواڈرن کو 2025 تک مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔

مگ 21 جیٹ طیاروں کو چار دہائیوں سے بھی پہلے بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور ان میں سے بہت سے طیارے مختلف حادثوں میں ضائع ہو چکے ہیں۔ سوویت دور کے روسی لڑاکا طیارے پچھلے کئی سالوں میں بھارتی پائلٹوں کی موت کا سبب بننے والے متعدد حادثات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔

نمبر 51 اسکواڈرن یا “سوارڈ آرمز”بھارتی فضائیہ کے مشہور اسکواڈرن میں سے ایک ہے، جس نے 1999 میں “آپریشن سفید ساگر” (کارگل جنگ) کے دوران حصہ لیا تھا۔

Retirement

Abhinandan Varthaman

Mig 21

Sword Arms Squadron