Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن سے 5 ہزار 903 جانور ہلاک ہوئے: محکمہ لائیو اسٹاک

اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا۔
شائع 21 ستمبر 2022 04:24pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن کے وار جاری ہیں، صوبے بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 4 ہزار 951 جانور متاثر جبکہ 5 ہزار 903 جانور ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے لائیو اسٹاک کی مد میں اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے اور اگر لپمی اسکن کی بروقت روک تھام نہ کی گئی تو نقصان 50 ارب تک بھی جاسکتا ہے۔

حالیہ سیلاب سے صوبے کے 13 متاثرہ اضلاع میں 89 ہزار سے زائد جانوروں ہلاک ہوئے، اسی طرح 305 باڑے مکمل جبکہ 4 سو کو جزوی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 136 محکمہ لائیو اسٹاک کے دفاتر میں متاثر ہوئے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے میں 13 لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسینٹ کیا جاچکا ہے جبکہ لمپی اسکن سے صوبے میں 57 ہزار 980 جانور صحت یاب بھی ہوئے۔

KPK

Lumpy Skin

livestock