Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں پراپرٹی ٹیکس میں 270 فیصد تک اضافہ

جو فارمولا ترتیب دیا گیا ہے اس میں پلاٹ کی موجودہ قیمت شامل کی گئی ہے، رہائشی کنٹونمنٹ بورڈ
شائع 21 ستمبر 2022 04:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور سمیت پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز نے پراپرٹی ٹیکس میں 270 فیصد تک اضافہ کردیا، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک تو مہنگائی اور اوپر سے اتنا زیادہ اضافہ ان کی کمر توڑ رہا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے کہنا ہے کہ پہلے رہائشی کم ٹیکس دے رہے تھے اب زمین کی قیمت اور تعمیرات کے تخمینے پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جو فارمولا ترتیب دیا گیا ہے اس میں پلاٹ کی موجودہ قیمت شامل کی گئی ہے۔ پالیسی کے مطابق 30 سال پرانے خریدے گئے گھر پر نیا ٹیکس ریٹ لگا دیا گیا ہے۔

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چییرمین چوہدری شریف کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس زیادہ بڑھا دیا گیا ہے جو کہ کم بڑھنا چاہیے تھا۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اپنے مکینوں کو سٹریٹ لائٹ اور پانی کی فراہمی کے لئے بجلی کا ماہانہ بل 11 کروڑ ادا کرتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایکسائز کی حدود میں آنے والی مہنگی ترین پراپرٹی پر کم ٹیکس جبکہ کنٹونمنٹ کی پراپرٹی پر بہت زیادہ ٹیکس ہے، ایک ہی شہر میں رہنے والے شہریوں کو ایک جیسا ٹیکس لگانا چاہیے۔

پاکستان

cantonment board

Property Tax