Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی کامیڈین طویل علالت کے بعد چل بسے

طبیعت بگڑنے پرراجوشری واستو کو دہلی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا
شائع 21 ستمبر 2022 10:45am
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

معروف بھارتی کامیڈین راجوشری واستو آج دہلی میں 58 برس کی عمر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجوشری واستو کو دِل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ ایک ماہ کی طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی کامیڈین کو 10اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب وہ جِم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک گِر گئے تھے اور اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: معروف کامیڈین راجوشری واستو کو دل کا دورہ

راجوشری واستو بھارت کے سب سے کامیاب اِسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک تھے، جو1980 کی دہائی کے آخر سے ہی انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں سرگرم ہیں۔

پہلی مرتبہ اسٹینڈ اَپ کامیڈی شو“دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد اِن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا۔

اس کےعلاوہ راجوشری واستو اترپردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

New Delhi

comedian

Raju Srivastava