Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول مہنگا، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان رات گئے ہوا
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2022 02:57pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے ردوبدل کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1روپے45 پیسے فی لیٹراضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 237 روپے43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے سستا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ) سے کردیا گیا ہے۔

petrol price

Petrol

Petrol Diesel Price

petrol rates