Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار عثمان خالد بٹ بھی بجلی کے بلوں سے تنگ آگئے

پاکستان میں دن بدن بڑھتی مہنگائی سے اداکار بھی پریشان
شائع 20 ستمبر 2022 07:53pm

اداکار عثمان خالد بٹ بھی پاکستان میں دن بدن بڑھتی مہنگائی اور غیر معمولی بجلی کے بلوں سے تنگ آگئے ہیں۔

عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘ایک مرتبہ پھر بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے’۔

اداکار نے اپنے ماہِ ستمبر کے بل کا موازنہ گزشتہ برس کے ستمبر سے بھی کیا اور بتایا کہ ‘گزشتہ سال اس ماہ کا بل اس مرتبہ سے 40 فیصد کم تھا’۔

گزشتہ دنوں فخرِ عالم نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے سوال کیا تھا کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔

22یونٹ کا بل 10 ہزار کیسے؟ کے الیکٹرک سے فخرعالم کا سوال

انہوں نے دو ایک جیسے بلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بائیں طرف جو بل ہے وہ مجھے موصول ہوا ہے جبکہ دائیں طرف کا بل ایک ہی مدت اور اتنے ہی یونٹس کا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ میرا بل 10 ہزار کا ہے اور دوسرا 1 ہزار کا یعنی ایک بل کی اوسط 500 روپے فی یونٹ جبکہ دوسرا 50 روپے فی یونٹ ہے۔

کے الیکٹرک زبردستی ہم سے بھتہ لے رہی ہے، اداکار اعجاز اسلم

بعدازاں اداکار اعجاز اسلم نے بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود تقریباً 4ہزار روپے بجلی کا بل موصول ہونے پر کے الیکٹرک کو بھتہ خوری کا مرتکب قرار دے دیا۔

osman khalid butt

K-Electric