Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ایک روپے اضافے کے بعد ڈالر 238 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے
شائع 20 ستمبر 2022 05:34pm
ڈالر نے روپے کو مزید سستا کردیا۔ فوٹو — فائل
ڈالر نے روپے کو مزید سستا کردیا۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق منگل کے روز ملکی انٹر بینک میں ایک روپے اضافے کے بعد ڈالر 238 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 20 روپے 31 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ایک روپے 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 237 روپے 91 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR