Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران تم لاکھ چیخو، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا: مولانا فضل الرحمان

اگر ادراہ عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیتا ہے تو پھر وہ بڑے انصاف والا ادارہ ہو جاتا ہے
شائع 20 ستمبر 2022 05:08pm
مختلف علاقے ایک دوسرے سے کٹ گئے تھے۔ فوٹو — فائل
مختلف علاقے ایک دوسرے سے کٹ گئے تھے۔ فوٹو — فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان، تم لاکھ چیخو، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے، ابھی تک سندھ کے میدانوں میں پانی بھرا ہوا ہے اور متاثرین اب بھی گھروں کو جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ساری مشکل سے ہمیں ایک قومی جذبے کے ساتھ نکلنا ہے، ہم نے ایک قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا ہے، سیلاب کے باعث مختلف علاقے ایک دوسرے سے کٹ گئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کو بتانا چاہتے ہیں تم لاکھ چینخو، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، عمران خان عدالتوں، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ سمیت ہر ادارے پر حملے کررہے ہیں، انہوں نے کسی ادارے کو اب تک معاف نہیں کیا ہے ۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اگر ادراہ عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیتا ہے تو پھر وہ بڑے انصاف والا ادارہ ہے اور گر وہ اس کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو وہ غدار ہو جاتا ہے۔

PDM

COAS

Larkana

imran khan

Molana Fazal ur Rehman