Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر داخلہ کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کا ثمر، دو لاپتہ کارکنان بازیاب

ایم کیوایم نے 100 لاپتہ کارکنان کی لسٹ وزیرداخلہ کودے دی۔
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 06:04pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچ گئے- اسکرین گریب (آج نیوز)
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچ گئے- اسکرین گریب (آج نیوز)

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد اورملاقات کے نتائج ملنا شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 2015 سے لاپتہ ایم کیو ایم کے دو کارکنان واپس آگئے ہیں، بازیاب ہونے والے کارکنان کی شناخت ریاست اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کارکنان کا تعلق قصبہ علی گڑھ سے ہے، ایم کیوایم نے100لاپتاکارکنان کی لسٹ وزیرداخلہ کودے دی ہے۔

اس سے قبل، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچ گئے، انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے تعزیت اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات سے بھی ملاقات کی۔

وزیر داخلہ کے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہچنے پر خالد مقبول صدیقی ، فیصل سبزواری اور امین الحق نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرداخلہ رانا ثنا کراچی میں ایم کیوایم کےعارضی مرکز بہادرآباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیرداخلہ متاثرہ خاندانوں سے گفتگو میں کہا سب سے بڑی قوت اللہ کی ہے،کوئی کتنا ہی ظالم کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہے، جن کو آپ مخاطب کررہے ہیں اللہ آپکی مدد بھی کرے گا اور ہماری بھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایم کیوایم کےلاپتہ افرادکی لاشیں ملیں، افراد کالاپتا ہونےسےپاکستان کی بدنامی ہوتی ہے،لاپتاافراد کی بازیابی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کےاہلخانہ سے ملاقات کریں گے،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئےکسرنہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چاہتےہیں لاپتہ ہونےوالےہمارےپیارےواپس مل جائیں، لوگوں کالاپتہ ہوناکسی بھی معاشرےکارواج نہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ کے سامنے لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ نے احتجاج کیا، جس کے دوران تین خواتین بے ہوش ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علہ شاہ سے بھی الگ ملاقات کریں گے۔

Interior Minister

karachi

Rana Sanaullah

MQM Pakistan