Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف

صاحبزادہ حامد رضا کو علماء بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر۔۔۔
شائع 20 ستمبر 2022 12:36pm
تصویر: طاہر اشرفی/ٹوئٹر
تصویر: طاہر اشرفی/ٹوئٹر

حکومتِ پنجاب نے علامہ طاہر اشرفی کو متحدہ علماء بورڈ کی سربراہی سے برطرف کردیا ہے، جبکہ صاحبزادہ حامد رضا کو علماء بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مںظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، علماء بورڈ کے باقی ارکان اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

نو منتخب چئیرمین علماء بورڈ صاحبزادہ حامدرضا خان کل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔

Punjab Govt

tahir ashrafi

Ulma Board